گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ آرٹس کونسل اور مقامی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تحریک آزادی کشمیر کے مجاہد برہان مظفر وانی کے یوم شہادت کے حوالے سے آج سیمینار اور ریلی کا اہتمام کیا جائے گا ،تقریب آج صبح آرٹس کونسل ہال میں 4 بجے سہ پہر منعقد ہو گی جس میں کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے حق کاتجدید عہد ‘ تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کو خراج تحسین اور شہداء کی جرات و بہادری کو سلام پیش کیاجائے گا،سیمینار سے ایم این اے شازیہ سہیل میر ‘ ایم پی اے توفیق احمد بٹ‘ ایم پی اے محمد نواز چوہان‘ میئر گوجرانوالہ ثروت اکرام ‘ ڈپٹی میئر رانامقصود اور دیگر کشمیری رہنما اظہار خیال کر یں گے، بعد ازاں ریلی کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔