ساہی وال/سرگودھا (نامہ نگار)چیئرمین ضلع کونسل سردار عاصم شیر میکن نے کہا ہے کہ ضلع کونسل سرگودھا کا تاریخ ساز ترقیاتی بجٹ پیش کیا ہے آئندہ مالی سال میں ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن)ساہی وال کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں مہر غلام عباس لک، شیخ الطاف سعید، طارق محمود قاسمی ، چوہدری آصف رانجھا ودیگر شامل تھے انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل سرگودھا کے مالی سال 2017-18کے بجٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے 40کروڑروپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے بلدیاتی نمائندوں کی سکیموں پر ترقیاتی کام کرائے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے وزیر اعظم میاں نوا ز شریف اور اُن کا خاندان پہلے کی طرح اس مرتبہ بھی سرخرو ہوگا پاکستان کو تعمیر و ترقی کی راہ سے ہٹانے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے مسلم لیگ (ن)2018ءکے انتخابات میں بھی تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گی۔