• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مختلف علاقوں میں ٹھنڈی ہوا کے ساتھ ہلکی بارش

Karachi Light Rain With Cold Air In Different Areas

کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے ساتھ ہوا بھی چلتی رہی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

ہلکی بارش شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ، اسٹیڈیم روڈ سمیت مختلف علاقوں میں ہوئی، بارش کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا بھی چل رہی ہے۔

ادھر بہاول پور میں موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے گرمی اور حبس کا زور تو ٹوٹ گیا، البتہ شہر کی سب سے بڑی سرکلر روڈ پانی پانی ہو گئی۔

بہاول وکٹوریہ اسپتال کے سامنے اور میڈیسن مارکیٹ کے سامنے بھی پانی جمع ہو گیا۔

محکمہ موسمیات نے آج سندھ، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

اس کے علاوہ آج ژوب، سبی، نصیرآباد، قلات، مکران، بنوں، ڈی آئی خان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیز بارش ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین