• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصلہ سننے کیلئے اسحاق ڈار‘خواجہ آصف‘ احسن اقبال ، سعید رفیق سپریم کورٹ نہیں آئے

Todays Print

 اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت عدالت عظمیٰ کا فیصلہ سننے کےلئے وزیراعظم ہائوس میں جمع تھی اس لئے پانامہ کیس کا فیصلہ سننے کیلئے وفاقی وزرا اسحاق ڈار،  خواجہ آصف، احسن اقبال، سعد رفیق سپریم کورٹ نہیں آئے ۔

جمعہ کو سپریم کورٹ کے فیصلے موقع پر وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک،مریم اورنگزیب ،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، عابد شیرعلی، محسن شاہنواز رانجھا، دانیال عزیز کمرہ عدالت میں موجود تھے۔عدالتی فیصلے کے بعد بیشتر لوگوں نے میڈیا سے گفتگو سے گریز کیا تاہم مریم اورنگزیب،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور مصدق ملک نے کہا کہ مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا۔  دانیا ل عزیز پر پی  ٹی آئی کے ایک کارکن نے آواز یں کسیں تو وہ کھڑے ہو گئے جس پر پی ٹی آئی کا کارکن رفو چکر ہوگیا ۔  

تازہ ترین