• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں شاہد خاقان کے خلاف درخواست دائر

Appeal Against Shahid Khaqan In The Supreme Court

پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی عبوری وزیراعظم نامزد گی پر حکم امتناع جاری کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف عدالتی فیصلے کے بعد پارلیمانی اور پارٹی سیاست سے نااہل ہوچکے ہیں لہٰذا ان کے پاس شاہد خان عباسی کو عبوری وزیراعظم نامزد کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی درآمد کا معاملہ نیب میں زیر التواء ہے، انہوں نے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کر کے ایل این جی کا ٹھیکہ دیا اور خلاف قواعد ٹھیکہ دے کر قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ایل این جی اسکینڈل میں ملوث افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے جب کہ شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیراعظم نامزد کرنے پر حکم امتناعی بھی جاری کیا جائے۔

تازہ ترین