• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف تھنک ٹینک قائم ہونے قبل ہی بحران کا شکار

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن پر سابق ہاکی اولمپئنزکی جانب سے عدم اعتماد میں مذید اضافہ ہوگیا ہے پی ایچ ایف کی جانب سے قائم کئے جانے والاتھنک ٹینک اپنے وجود سے پہلے ہی بحران کا شکار ہوگیا ہے ، سمیع اللہ کے بعد سابق کپتان منظور الحسن نے بھی پیش کش قبول کرنے سے انکار کردیا ہے جس سے پی ایچ ایف کی پریشانی مذید بڑھ گئی ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی کے لئے جن ارکان کا اعلان کیا تھا اس میں سے بھی دو سلیکٹرز نے پی ایچ ایف پر واضح کردیا ہے کہ وہ اس عہدے پر کام نہیں کر سکتے ہیں۔

جنگ کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق فلائنگ ہارس سمیع اللہ اور سابق فل بیک منظور الحسن نے پی ایچ ایف کے صدر سے کہا ہے کہ وہ موجود سکریٹری کے ہوتےفیڈریشن کے ساتھکام نہیں کر سکتے ۔ تاہم پی ایچ ایف کے شدید مخالف سابق گول کیپر قمر ضیاء نے اپنی شرائط پر پی ایچ ایف کے ساتھ تعاون کا فیصلہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہاکی میں بہتری کے لئے وہ اپنے اوپر وطن کے قرض کو اتار نے کے لئے تیار ہیں مگر اس میں وہ اپنی شرائط پر کا م کریں گے کسی قسم کی مداخلت قابل قبول نہیں ہوگی، انہوں نےکہا کہ پی ایچ ایف کے ساتھ تعاون کا مطلب ہر گز یہ نہیں ہے کہ میں اپنے موقف سے ہٹ گیا ہوں، پی ایچ ایف میں رہ کر بھی غلط کاموں پر تنقید جاری رکھوں گا۔

تازہ ترین