امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حقیقی جمہوریت اُس وقت قائم ہوگی جب پاکستان میں انصاف اور قانون کی بالادستی ہو گی، حقیقی جمہوریت کے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ 2018 کےالیکشن میں اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق دیاجائے،ان پاکستانیوں کوووٹ کاحق نہیں دیاجاتاتوہم دوہزار اٹھارہ کے الیکشن کو نامکمل سمجھیں گے۔
انہوں نے کہا ہم چاہتےتھے کہ حکمراں ہوائی جہازوں کی بجائے جی ٹی روڈ کا استعمال کریں ۔