• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سرکلر ریلوے کی تعمیر 2020 تک مکمل کرنے کا فیصلہ

Karachi Circular Railway Decided To Be Completed In Year 2020

وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کی تعمیر 10سال کے عرصہ کے بجائے اب آئندہ تین برسوں میں ستمبر 2020 تک مکمل کی جائے گی۔منصوبے کی تکمیل کی مدت میں کمی سے اس پر آنے والی لاگت پر بھی کمی آئے گی جبکہ اس منصوبے پر تقریبا 270 ارب روپے لاگت آئے گی۔

اے پی پی نے وزارت منصوبہ بندی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کراچی سرکلر ریلوے کیلئے تقریبا 43 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک پچھایا جائے گا اور یہ منصوبہ سندھ حکومت اور چین مکمل کریں گے جبکہ وزارت منصوبہ بندی اس کی نگرانی کرے گا۔

کراچی سرکلر ریلوے 43 اعشاریہ 2 کلومیٹر ہے۔ منصوبے کے تحت اوسطا 8 اعشاریہ ۱کلومیٹر کے فاصلے پر کل 24 اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ صوبائی حکومت رواں سال ستمبر سے تعمیراتی کام کے آغاز کا ارادہ رکھتی ہے۔

سرکلر ریلوے منصوبے میں ڈپو، کنٹرول سینٹرکی تعمیر بھی کی جائے گی اور منصوبے سے 2020 یومیہ 5لاکھ 50ہزار مسافر سفر کریں گے۔جبکہ 2030 تک اس کا اندازہ 7 لاکھ 49 ہزار 5سو 41 لگایا گیا ہے۔

منصوبے تحت سرکلر ریلوے شاہ فیصل کالونی، سی او ڈی، گلستان جوہر، نیپا، گلشن اقبال، فیڈرل بھی ایریا، منگھوپیر، سائٹ، بلدیہ، اورنگی، وزیرمنشن اور چنیسر سمیت دیگر علاقوں سے گزرے گی اور منصوبے کیلئے جدید لائنز سمیت ماضی کی لائنز پر سرکلر ریلوے چلائی جائے گی۔

کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان چین اقتصادی راہداری پر چھٹی مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس میں اقتصادی راہداری کا حصہ بنایا گیا تھا اور یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ یہ منصوبہ چین کے تعاون سے جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔

 

تازہ ترین