کراچی پورٹ پر دو بحری جہازوں میں تصادم سے ایک جہاز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
پورٹ ذرائع کے مطابق ایم وی پاپو کی ٹکر سے نیوا بحری جہاز کے ابتدائی سرے پر بڑا ڈینٹ پڑ گیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایم وی نیوا کو برتھ پر لنگر انداز کردیا گیا ہے۔
ملزم کو پکڑنے کے دوران مدعی اور ملزم کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کروا دی۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ہم سب کو اپنی قومی ذمے داری ادا کرنی چاہیے۔
گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں کچہری سے واپسی پر میاں بیوی پر مخالفین نے فائرنگ کر دی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بسوں کا افتتاح کیا ہے۔
کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈاکٹر آکاش قتل کیس کی سماعت ہوئی جہاں گرفتار 3 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت نہ ختم ہوئی ہے، نہ غیر مؤثر، اس کی اہمیت برقرار ہے، 27 فروری کا پاکستانی مؤقف آج بھی برقرار ہے، پاکستان امن، مذاکرات اور سفارت کاری کا حامی ہے۔
جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا ہے کہ کالعدم کمیٹی چند روز کی مہلت دے تاکہ کوئی پیش رفت ہو سکے۔
وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اجلاس ہوا، دورانِ اجلاس صوبے میں گندم کی پیداوار، ذخائر، دستیابی اور مستقبل کی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔
متاثرہ خاتون کے مطابق شوہر آئے روز تشدد کرتا ہے، پولیس کو درخواست دے دی ہے۔
ریسکیو کے مطابق آگ مکان کے جس حصے میں لگی وہاں فرنیچر اور دیگر سامان رکھا ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والی خاتون 2 بچوں کی ماں تھی۔
پولیس اس کیس سے متعلق مزید تحقیقات بھی کر رہی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم نے اولاد پیدا کرنے سے قاصر رہنے پر خاتون کولیگ کو بار بار خواجہ سرا برادری سے تشبیہ دی۔
اجازت لینے والے افسران بھی صرف منظور شدہ ایجنڈے تک اپنی گفتگو محدود رکھیں گے، جاری تحقیقات، انٹیلی جنس اور آپریشنل معاملات کی حساس معلومات ظاہر کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
حکام کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی درخواستوں پر مقدمات درج کرلیے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔