وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے جنید اکبر کو گلگت بدر کرنے پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنید اکبر اور ان کے ساتھیوں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔
وزیر داخلہ گلگت بلتستان کا مزید کہنا تھا کہ جنید اکبر بغیر اجازت اور اطلاع جگلوٹ پہنچے اور ریلی سے خطاب کیا، پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر نے گلگت میں بھی بنا اجازت ریلی نکالی۔
انھوں نے کہا کہ جنید اکبر کو این او سی لینے کا کہا گیا تھا، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
ساجد علی بیگ نے کہا کہ خلاف ورزی پر جنید اکبر اور انکے ساتھیوں کو غذر جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جنید اکبر کو گلگت بدر کیا گیا۔
وزیر داخلہ گلگت بلتستان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی ہوگی۔