جرمنی سے تعلق رکھنے والے ماہر مجسمہ سازوں نے دنیا کا سب اونچا ریت کا قلعہ تیارکرنے کی ٹھان لی ہے اور اسی سلسلے میں زور و شور سے تیاری بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ان ماہر کاریگروں کوپچھلا ریکارڈ توڑنے کیلئے 48فٹ اور8انچ اونچا قلعہ تیار کرنا ہو گاجسے بنانے کیلئے کئی ملین پونڈ ریت اور پانی استعما ل کیا جائیگا۔

اس قلعے کی ظاہری شکل کو ایک خاص بناوٹ میں بر قرار رکھنے کیلئے لکڑی کے بلاکس سے کا بھی استعمال کیا جائیگاجبکہ مکمل قلعے کی تیاری کیلئے سینکڑوں رضا کار بھی ان جرمن فنکاروں کا ساتھ رہے گے۔
اس کے بعد ہی دنیا کے سب سے اونچے ریت کے قلعے کے اعزاز کےساتھ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کر لیا جا ئےگا۔