• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Nawaz Sharifs Caravan Arrives From Jhelum To Gujarat

سابق وزیراعظم نواز شریف کا قافلہ جہلم سے گجرات پہنچ گیا، ن لیگی کارکنوں نے اس موقع پر پرجوش نعرے لگائے اور نوازشریف کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

اس خبر کو بھی پڑھئے:نوازشریف ملک داؤ پر لگانے جارہے ہیں

نواز شریف گجرات میں نماز جمعہ کی ادائیگی کےلیےرُکے ہیں، نماز کے بعد نواز شریف عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیراعظم کا قافلہ وزیر آباد، گکھڑ منڈی سے گزرتے ہوئے پہلوانوں کے شہرگوجرانوالہ پہنچے گا اوررات وہیں قیام کا امکان ہے۔

سابق وزیراعظم کا لالہ موسیٰ میں مختصر خطاب میں کہنا تھا کہ ہاتھ اٹھاکر بتائیں عوامی عدالت کا فیصلہ کیا ہے؟ عدالت کا فیصلہ غلط ہے یا ٹھیک؟ مجھے نکالنے کے فیصلے پرآپ نے اتفاق کیا ہے یا نہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھئے: قوم نے مجھے اپنے ووٹوں سے وزیراعظم بنایا تھا

میاں محمد نواز شریف نے ن لیگی کارکنوں خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اصل فیصلہ عوام کی عدالت نے کرنا ہے۔

جہلم سے روانگی کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ، نوازشریف کی سرائے عالمگیر آمد پر بکروں کا صدقہ دیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھئے:درجنوں کارکنوں کے موبائل اور بٹوے چوری

آج جہلم سے روانگی سے قبل نوازشریف نے لیگی رہنماؤں کے ساتھ ناشتہ کیا، اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ، نوازشریف کی سرائے عالمگیر آمد پر بکروں کا صدقہ دیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج قافلے کاتیسرا دن ہے ،نوازشریف گوجرانوالہ پہنچیں گے، گوجرانوالہ میں جے آئی ٹی کے قل پڑھیں گے۔

طلال چودھری نے کہا کہ ہم نے تو فیصلے پر عملدرآمد کردیا لیکن عوام فیصلے کو نہیں مان رہے، ہر کوئی فیصلے کے خلاف احتجاج کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گجرات نوازشریف کا گڑھ ہے،مخالفین ماضی کا حصہ بن چکے، احمقوں کی جنت میں نہ رہیں،جی ٹی روڈ پر آکر دیکھیں ۔

دوسری جانب لاہور میں نوازشریف کےقافلےکی سیکورٹی کے لیےاضافی نفری پہنچ گئی ہے۔ ملتان، ساہیوال اوروہاڑی سے پولیس اہلکار لاہور پہنچ گئے جبکہ پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو بھی لاہور طلب کرلیاگیا ہے۔

 

تازہ ترین