• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کچھ دیر میں گوجرانوالہ سےلاہور روانہ ہوں گے

Nawaz Sharif Will Leave For Lahore From Gujranwala

سابق وزیراعظم نواز شریف کچھ دیر میں گوجرانوالہ سے لاہور کا سفر کریں گے۔ صوبائی دارالحکومت میں سابق وزیراعظم کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔ شاہدرہ چوک پر نواز شریف کےاستقبالی بینرز اور پوسٹرز کی بہار ،شاہدرہ سے داتا دربار تک راوی روڈ عام ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ نواز شریف کا آج شام داتا دربار پر خطاب کا امکان ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھئے: نوازشریف کی قیادت میں شروع کیا گیا سفر کامیابی سےطے کیا جائےگا

نواز شریف کی لاہور کے لیے ریلی کا آج چوتھا روز ہے،سابق وزیراعظم کل رات سے پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں قیام پذیر ہیں۔ وہ آج گوجرانوالہ کے چندہ قلعہ بائی پاس سے لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھئے: ریلی میں شامل گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق

نواز شریف کی نااہلی کے خلاف گوجرانوالہ کے پہلوان نے زنجیروں میں جکڑ کر احتجاج کیاجبکہ نواز شریف کے ساتھ سیلفی کے لیے ایک متوالے نے انوکھی درخواست بھی کی ہے۔

گوجرانوالہ پہنچنے پر ان کی مہمان نوازی وفاقی وزیرخرم دستگیرکے بہنوئی کی حویلی میں کی گئی۔ ڈنر میں سادہ کھانے کے ساتھ ساتھ پرتکلف اور خصوصی ڈشوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھئے:نواز شریف صرف خود کو بچاناچاہتے ہیں

کھانے میں دال گوشت،آلو گوشت،پائے، مٹن قورمہ ، دیسی مرغی کا سالن، باربی کیو اور ہاں گوجرانوالہ کے مشہور روایتی چڑے بھی دسترخواں سے زینت بنے ۔

کارکنوں نے اپنے لیڈر کا گوجرانوالہ میں جوش استقبال کیاجبکہ ماروی میمن گاڑی کی چھت پر چڑھ کر کارکنوں کا جوش بڑھاتی اور نعرے لگواتی رہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھئے:بتایا جائے میں نے کون سی کرپشن کی

جہلم سے گوجرانوالہ کے دوران کا سفر بھی دیدنی تھا۔بھنگڑے، نعرے جوش و لولے کے ساتھ قافلہ تمام رنگوں سے لبریز تھا۔اپنے قائد کی سلامتی کے لیے کئی کارکنان نے راستے میں بکروں اور اونٹوں کی قربانی بھی دی ۔

 

تازہ ترین