• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کا قافلہ گوجرانوالہ سےلاہور روانہ

Nawaz Sharifs Caravan Left For Lahore

سابق وزیراعظم نواز شریف کا گوجرانوالہ سے لاہور کے لیے سفر شروع ہوگیا، آج شام داتا دربار پر خطاب کا امکان ہے،نواز شریف کاقافلہ گوجرانوالہ سے لاہور آنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھئے:بتایا جائے میں نے کون سی کرپشن کی ؟

انتظامیہ کی جانب سے گوجرانوالہ سے لاہور تک جی ٹی روڈ  کو پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھئے:میرا مقدمہ آپ کی عدالت میں ہے،آپ پھر وزیراعظم بنادینگے

نواز شریف کی لاہور کے لیے ریلی کا آج چوتھا روز ہے،سابق وزیراعظم کل رات سے پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں قیام تھے۔ میاں نواز شریف کی لاہور کے لیے روانگی سے پہلے گوجرانوالہ میں پرتکلف ناشتے سے تواضع کی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھئے: ریلی میں شامل گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق

ریلی کی روانگی سےقبل گوجرانوالہ میں ن لیگ کامشاورتی اجلاس ہوا جس میں غلام دستگیر، عابد شیر علی، خرم دستگیر خان، ماروی میمن اوردیگر شریک کے علاوہ ن لیگ کی گوجرانوالہ کی مقامی قیادت بھی شریک ہوئی۔

نوازشریف گوجرانوالہ کےبعدپہلاخطاب شاہدرہ میں کریں گے،شاہدرہ کے بعد وہ داتا دربار پر آخری خطاب کریں گے۔

پارٹی زرائع کا کہنا ہے کہ شاہدرہ چوک سےداتادربار صرف نوازشریف اورچندوزراکی گاڑیاں جائیں گی جبکہ ریلی کے دیگر شرکاء پیدل جلسہ گاہ تک جا ئیں گے ۔

میری نا اہلی کا منصوبہ پہلے سے بنا لیا گیا تھا،نواز شریف
سابق وزیراعظم نواز شریف نے گوجرانوالہ میں اجلاس کے شرکا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میری نا اہلی کا منصوبہ پہلے سے بنا لیا گیا تھا۔بیٹے سے تنخواہ نہ لینا جرم تولینا بھی جرم ہی ٹھہرتا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز نے ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیا، ہم سپریم کورٹ میں جو بھی کرلیتےنا اہلی کےمنصوبے پرعمل ہوناہی تھا۔

نواز شریف نے کہا کہ ستر سال سے ووٹ کی قدر نہیں کی گئی،اب وقت آ گیا ہے کہ عوام کو اپنے ووٹ کی قدر کرانی ہے۔میں عوام کی خدمت کرنا چاہتا تھا لیکن اس سے بھی روک دیا گیا۔

اس خبر کو بھی پرھئے:نواز شریف صرف خود کو بچاناچاہتے ہیں

گزشتہ روز وہ جہلم سے گوجرانوالہ پہنچے جہاں مختلف مقامات پر انہوں نے کارکنان سے خطاب بھی کیا تھا۔

گوجرانوالہ پہنچنے پر ان کی مہمان نوازی وفاقی وزیرخرم دستگیرکے بہنوئی کی حویلی میں کی گئی۔ کارکنوں نے اپنے لیڈر کا گوجرانوالہ میں جوش استقبال کیاجبکہ ماروی میمن گاڑی کی چھت پر چڑھ کر کارکنوں کا جوش بڑھاتی اور نعرے لگواتی رہیں۔

ادھرصوبائی دارالحکومت میں سابق وزیراعظم کے استقبال کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

نواز شریف کی ریلی لاہورمیں جی ٹی روڈ کے راستے داخل ہوگی، گوجرانوالہ سےلاہور تک جی روڈ کے دونوں اطراف نواز شریف کا قافلہ چلے گا، لاہور سےگوجرانوالہ جانےوالی جی ٹی روڈ عام ٹریفک بند کر دی گئی ہے۔

فل کوریج کے لئے یہاں کلک کریں

 

تازہ ترین