راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی(ڈی ڈی سی)نے ضلع راولپنڈی میں محکمہ تعلیم اور راولپنڈی کینٹ میں سڑکوں،نالیوں،سیوریج وغیرہ کی 12سکیموں سمیت518اعشاریہ755ملین روپے کی ترقیاتی سکیموں کی منظوری دیدی ہے۔جس میں140اعشاریہ713ملین باونڈری والز،50ملین روپے ہائی سکول آئی ٹی لیب،10ملین روپے ایلیمنٹری آئی ٹی لیب،273اعشاریہ301ملین روپے سکولوں میں واش رومز ،پینے کے پانی،بجلی کی فراہمی کے علاوہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی 84اعشاریہ751ملین روپے کی 17سکیمیں بھی شامل ہیں۔جس میں بارہ سکیمیں راولپنڈی کینٹ و چکلالہ کی ہیں۔ڈی ڈی سی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر طلعت محمود گوندل کی زیر صدارت ہوا۔جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر قاضی ظہور الحق،سلیم رضا،ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ پلاننگ صائمہ غفور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ رائو عاطف اور دیگر حکام نے شرکت کی۔مری کو چھوڑ کر ضلع بھر میں بائونڈری والز کی 45سکیموں پر80اعشاریہ 575ملین روپے خرچ ہوں گے۔جس میں ایک اعشاریہ580ملین روپے کنسلٹنسی فیس کے ہوں گے۔تحصیل راولپنڈی کے10سکولوں میں بائونڈری والز پر 9اعشاریہ289ملین روپے،گوجرخان کے بارہ سکولوں میں22اعشاریہ480،ٹیکسلا کے آٹھ سکولوں میں لاگت10اعشاریہ213ملین روپے،کلر سیداں کے پانچ سکولوں میں11اعشاریہ068ملین روپے،کوٹلی ستیاں کے تین سکولوں میں3اعشاریہ602ملین روپے خرچ ہوں گے۔سکولوں میں292واش رومزپر لاگت 48اعشاریہ656ملین روپے کنسلٹنسی فیس اعشاریہ956ملین روپے،پینے کے صاف پانی کی گیارہ سکیموں پر 9اعشاریہ486ملین روپے لگائے جائیں گے۔جس کی کنسلٹنسی فیس.039ملین روپے،25ہائی سکولوں میں آئی ٹی لیب کیلئے فی سکول2ملین روپے کے حساب سے پچاس ملین روپے،20ایلیمنٹری سکولوں میں آئی ٹی لیب کیلئے فی سکول اعشاریہ 5سو ملین روپے کے حساب سے دس ملین روپے،جبکہ اضافی کلاس رومز کیلئے 233اعشاریہ301ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔جس میں مری کو چھوڑ کر ضلع بھر میں77سکولوں میں158کلاس رومز بنائے جانے ہیں۔جس میں گوجرخان کے 25سکول،راولپنڈی کے بارہ،کلرسیداں تیرہ،کوٹلی ستیاں سات،کہوٹہ گیارہ اور ٹیکسلا کے نو سکول شامل ہوں گے۔سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت راولپنڈی کے چار سکولوں کیلئے29اعشاریہ559ملین روپے کی سکیمیں دی گئی ہیں۔جبکہ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول باروئی کی اپ گریڈیشن کی 9اعشاریہ952ملین روپے کی سکیم کے علاوہ بارہ سکیمیں سڑکوں،سوریج اور گلیوں وغیرہ کی منظور کی گئی ہیں۔