• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان و مال کوبھی نقصان پہنچانے کا سبب بن جاتے ہیں۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایسی ہی خلاف ورزی اُس وقت دیکھی گئی جب ایک کار ڈرائیور کی تیز رفتاری کے سبب کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔

یہ واقعہ سڈنی کی ہائی وے پر پیش آیا جب ایک کار ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کر رہا تھا کہ اپنی گاڑی پر قابو نہ رکھ سکااور یوں ایک نہ دو پوری سات گاڑیاں تباہ کر ڈالیں ۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ کارڈرائیور کی تیز رفتاری کے سبب پیش آیا جس میں دو افراد معمولی زخی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

 

تازہ ترین