• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولاناعطاء اللہ کا قتل امن کوششیں سبو تاژ کرنے کی سازش ہے،قاری عثمان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں ایک بار پھر قتل و غارت گری،بدامنی اورمنظم دہشت گردی کا آغاز کیا جارہا ہے، شیخ الحدیث مولانا سید عطاء اللہ شاہ کا سفاکانہ قتل کے پی کے حکومت کے منہ پر طمانچہ اور  قیام امن کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سبو تاژ کرنے کی سازش ہے، دہشت گردوں نے چاروں صوبوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رکھا ہے، وہ اپنے دفتر میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے جے یوآئی کے کارکنوں اور عہدیداروں سے گفتگو کررہے تھے، اس موقع پر جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے رہنما قاری عبدالحق نور،مولانا فتح اللہ،قاضی امین الحق آزاداور دیگر موجود تھے۔

تازہ ترین