بھارتی ریاستوں گجرات ،مہاراشٹراور دارالحکومت نئی دہلی میں سوروں کی بہتات کی وجہ سے پھیلنے والے سوائن فلو نے سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 13 اگست تک 689 افراد موت کے منہ میںجا چکے ہیں۔ صرف مہاراشٹر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 409 ہو گئی ہے جبکہ اب تک اس ریاست میں تقریباً چار ہزار افراد میں سوائن فلو کے وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
گجرات میں 280 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ وہاں پر تقریباً 3300 افراد کو سوائن فلو کے باعث اسپتال پہنچایا گیا ہے۔
دارالحکومت نئی دہلی میں ابھی تک ہلاکتوں کے بارے میں نہیں بتایا گیا تاہم اب تک تقریباً گیارہ سو افرد متاثر ہو چکے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مرنے والے افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل 2015میں بھی سوائن فلو سے ان ریاستوں میں تقریباً 1500اموات کی تصدیق ہوئی تھی تاہم اس کے باوجود بھارتی حکومت نے سوائن فلو کے خاتمہ کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔