اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) پاکستان ہاکی ٹیم نے عمان کیخلاف5 میچوں کی سیریز جیت لی مسقط میں کھیلی جانے والی اس سیریز کے آخری اور پانچویں میچ میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا ۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اڑان پاکستان کے تحت قومی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، اوورسیز پاکستانی اس میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔
امریکی میڈیا نے محکمہ خارجہ میں موجود ایک میمو کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ خارجہ اور یو ایس ایڈ کا اگلے مالی سال کا بجٹ28 اعشاریہ 4 ارب ڈالر کرنے کی تجویز ہے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکا چین مذاکرات کو اعلیٰ سطح سے آنا ہوگا جس میں ٹرمپ اور شی جن پنگ شامل ہیں۔
یورپ چاہتا ہے کہ یوکرینی صدر زینسکی کی جگہ ایک نیا نیم ہٹلر تلاش کرے جو نسبتاً کم انحصار کرے: روس
وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے پنجاب حکومت کی جانب سے ارسا کو لکھے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے پنجاب حکومت کے ارسا کو لکھے گئے خط کو مسترد کردیا ہے۔
حسن نوریان نے 8 پاکستانی شہریوں کے لواحقین اور پاکستانی عوام سے اظہار تعزیت کیا۔
حکومت یہ فیصلہ کرنے کی مجاز نہیں کہ نجی یونیورسٹیاں کیا پڑھائیں: صدر ہارورڈ یونیورسٹی
پولیس کے مطابق کارخانے کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور عمان میں ہوگا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں مکمل ہوجائے گی، کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف طبی معائنہ کرانے کے بعد اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچ گئے۔
ایران کے علاقے سیستان میں قتل کئے گئے 8 پاکستانیوں کی لاشیں ابھی تک تفتان نہیں لائی گئیں، چاغی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانے نے دو روز تک لاشیں تفتان منتقل کرنے کا کہا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق نامعلوم شخص بچوں میں مٹھائی تقسیم کرکے فرار ہوا، 6 بچوں کی طبیعت خراب ہے۔
کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک نیا کیس سامنے آگیا، متاثرہ مریض کو فاطمہ جناح اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرادیا گیا ہے۔
بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران بلوچستان میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔