• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ کے 58سالہ شخص کی120بیویاں اور28 بچے

The 58 Year Old Man In Thailand Has 120 Wives And 28 Children

تھائی لینڈ میں ایک سے زائد شادیاں کرنا غیرقانونی ہے لیکن اس کے باوجود ایک تعمیراتی ٹھیکیدار نے نہ صرف 120 شادیاں کیں بلکہ ان کے 28 بچے بھی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام بیویاں اس بات سے واقف ہیں اور خوش و مطمئن ہیں۔

تامبون پرسرت بینکاک سے 90 کلومیٹر دور ضلع فرومنی میں اپنے علاقے کے سربراہ ہیں اور اب صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ مجموعی طور پر 100 سے زائد خواتین سے شادیاں کرچکے ہیں۔

thailand1

اٹھاون سالہ تامبون پرسرت ایک کامیاب بلڈر ہیں اور انہوں نے میڈیا نمائندوں کو اپنے گھر بلا کر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے 28 بیٹے بیٹیاں اور 120 بیویاں ہیں۔

ان کی 22 بیویاں فرومنی ضلعے میں مقیم ہیں اور باقی پورے تھائی لینڈ میں موجود ہیں۔ امبون نے اعتراف کیا کہ ان کا کنسٹرکشن کا کام جیسے جیسے پھیلتا گیا ان کی غیر معمولی عادت بن گئی کہ جہاں بھی وہ گھر بناتے وہاں ایک گھر اپنے لیے بناتے اور اپنی نئی دلہن کو وہ گھر دیتے۔

اس طرح جہاں جہاں انہوں نے عمارتیں بنائیں وہاں اپنا گھر بھی بنایا اور نئی بیوی کو وہاں جگہ دی۔

تامبون کے مطابق وہ اپنی تمام بیویوں سے محبت رکھتے ہیں اور وہ بھی ان کی شادیوں سے واقف ہونے کے باوجود ان سے محبت رکھتی ہیں۔

تازہ ترین