راولپنڈی (ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) راولپنڈی کے تینوں ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کی شکایت کو دور کرنے کیلئے30 نئے میڈیکل افسروں کو بھرتی کیا جائیگا۔ اس سلسلہ میں راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کی طرف سے حکومت پنجاب کے محکمہ صحت کو ڈاکٹروں کی قلت کے بارے میں باربار آگاہ کیاگیا۔ جس کےبعد محکمہ صحت کے 30میڈیکل افسران کی بھرتی کی منظوری دی تھی اس سلسلہ میں30ڈاکٹروں کے چنائو کو انٹرویوز کے بعد حتمی شکل دیدی گئی جن کی تقرر نامے جلد ہی جاری کر دیئے جائیں گے۔ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کےذرائع کے مطابق 30ڈاکٹروں کی تقرری کے بعد ڈاکٹروں کی کمی کی شکایت دور کی جائے گی راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کےذرائع کے مطابق تینوں ہسپتالوں میں جلد دیگر سہولتوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنا دیا جائے گا ۔