• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سگریٹ پینے میں مصروف منچلے پر دھویں کے بادل چھوڑ دیئے

یوں تو سگریٹ نوشی کرنا مضر صحت ہے لیکن کچھ لوگ اسموکنگ کی لت میں ایسے مبتلا ہوتے ہیں کے ایسے مواقعوں پر بھی سگریٹ نوشی سے بعض نہیں آتے جو نہ صرف اُنکے لئے بلکہ دوسروں کیلئے بھی نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کو ہی دیکھ لیں جسے سی این جی پمپ پر اسموکنگ کرنا مہنگا پڑ گیا ہتے۔

یہ مناظر ایک سی این جی پمپ پر دیکھے گئے جہاں ایک نوجوان اپنی گاڑی میں گیس بھروانے آیا اور گیس بھروانے کے ساتھ ساتھ سگریٹ پینے میں بھی مصروف رہا۔

یوں پمپ پر احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے نوجوان کو پمپ کے ملازم نے روکا لیکن نوجوان نہ مانا جس پر پمپ کے ملازم نے منچلے کو انوکھا سبق کچھ یوں دیا کہ فائر اسٹنگوئیشرکے ذریعے اُس پر دھوئیں کے بادل چھوڑ دیئے اور ہر طرف دھوائیں پھیل گئے۔

واضح رہے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور لاپرواہی کرنے والے نوجوان کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔

تازہ ترین