• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف خاندن اور اسحاق ڈار کا تحفظات کے باوجود احتساب عدالت کی کارروائی سے بچنے کا ارادہ نہیں

اسلام آباد (طارق بٹ)شریف خاندن اور اسحاق ڈار کا تحفظات کے باوجود احتساب عدالت کی کارروائی سے بچنے کا ارادہ نہیں، مریم کا کہناہےکہ آئین اور قانون کی عزت کرتے ہیں اس لئے پاکستان آئے۔معذول وزیر اعظم نواز شریف، انکے بچوں مریم، حسین اور حسن ،داماد کیپٹن (ر)صفدر اور وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اسلام آباد احتساب عدالت کی کارروائی سے بچنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتےاور فیصلے کی وجہ سے مریم نواز اور انکے شوہر صفدر لندن سےپاکستان آگئے ہیں اور پیر کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ۔

سیاسی طور پر کہا جائے تو یہ معقول نہیں کہ پاکستان کی سب سے زیادہ مقبول سیاسی جماعت کے سربراہ اور انکے قریبی رشتےداروں کی جانب سے عدالتی کارروائی نظر انداز کردی جائےباجود اس کےکہ شریف خاندان کو اس طریقہ کار پر شدید تحفظات ہیں۔ مریم نواز کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ ہم آئین اور قانون کی عزت کی علامت کے طور پرپاکستان آرہے ہیں اور ہم احتساب عدالت جائیںگے، ان ریفرنسز کا احتساب کیساتھ کچھ لینا دینا نہیں ہے یہ اب واضح ہوچکا ہے اور پوری دنیا جانتی ہے کہ یہ احتساب نہیں ہے بلکہ یہ ایک انتقام بن چکا ہے ،گزشتہ سال سے اب تک جو کچھ ہورہا ہے اس سے عوام حقیقت جان گئے ہیں، ایک سیاستدان جسکے پاس چھپانے کو کچھ نہ ہو اسے کسی بھی چیز سے شرمانے کی ضرورت نہیں۔

ادھر حسین اور حسن ونواز کی جانب سے عدالت میں پیشی کا فی الحال کوئی امکان نہیں کیوں کہ وہ اپنی والدہ کی دیکھ بھال کے لئے لندن میں ہیں۔ جیسا کہ نواز شریف ، حسین اور حسن پیر کو عدالتی کارروائی میں پیش نہیں ہوں گے لہٰذا اس کا امکان نہیں کہ عدالت انہیں اورمریم و صفدر کوملزم ٹھہرائے ۔ گزشتہ سماعت پر عدالت کی جانب سے صفدر، حسین اور حسن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جبکہ مریم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری گئے تھے۔ بہر حال، شریف خاندان کی جانب سے ایک اچھا فیصلہ کیاگیا کہ تحفظات اور احتجاج کے باوجود عدالتی کارروائی کا سامنا کرکے ریفرنسز کے خلاف لڑا جائیگا۔

تازہ ترین