• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پچاس سالہ خاتون کو بیٹےنےکرائےکےقاتلوں سے قتل کروایا

لاہور(کرائم رپورٹر سے ) گاڑن ٹاؤن میں قتل ہونے والی بوڑھی خاتون کا قاتل اُس کا اپنا لخت جگر نکلا۔ 50 سالہ ندیمہ کو سگے بیٹے نے کرائے کے قاتلوں سے قتل کرایا۔ گارڈن ٹاؤن پولیس نےقاتل بیٹے کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ خاتون ندیمہ کا قاتل اُس کا اپنا سگا بیٹا نکلا۔ ندیمہ کی موت کے بعد گارڈن ٹاؤن پولیس نے تفتیش کی تو راز فاش ہوا کہ بیٹے نے 2 کروڑ روپے کا گھر لینے کی خاطر والدہ کو قتل کرایا۔اے ایس پی عائشہ بٹ کے مطابق وقاص نے 2016 ءمیں بھی اپنی ماں کے قتل کا ارادہ کیا تھا اور پھر اس نےکرائے کے قاتلوں کی مدد لی۔ ملزمان نے انتہائی سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ندیمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا پھر گلا دبا کر قتل کر دیا۔وقاص نے اپنے دوست عدنان کیساتھ مل کر قتل کا ارادہ کیا اور پھر بیس لاکھ روپے دے کر قاتلوں سے ڈیل کی۔
تازہ ترین