پشاور(خبرنگار)پشاورکے علاقہ ثمر باغ کے رہا ئشی محمد کبیر نے حکومت سے والد کےقاتلوں کو گرفتار کرنے کی اپیل کی ہے ۔پشاورپریس کلب میں صحافیوں کوتفصیلات بتاتے ہوئے اس نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل گل دین اور جمعہ سعید نے جا ئیداد کے تنا زعہ پر میرے والد کو قتل کر دیا جس کی ایف آئی آر مقامی تھا نہ میں درج کی گئی لیکن پولیس نے سیاسی اثر رسوخ رکھنے والے قاتلوں کو ابھی تک گرفتار کیا۔اس نےکہاکہ متعدد بار پولیس حکام کو درخواستیں بھی دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اورتاحال ہم انصاف سے محروم ہیں ،انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اورپولیس حکام سے اپیل ہے کہ وہ قاتلوں کوگرفتارکرکےہمیں انصاف فراہم کریں۔