• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی آئی اےکاافغانستان میں اپنی سرگرمیاں بڑھانےکااعلان

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے افغانستان میں اپنی سرگرمیاں بڑھا نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان جنگجوں کو تلاش کرنے اور انہیں نشانہ بنانے کے لیے اپنے خفیہ آپریشنز میں وسعت لائے گی،نئی حکمت عملی کے تحت تجربہ کار افسران کی چھوٹی چھوٹی ٹیموں اور نجی کانٹریکٹرز کو افغانستان روانہ کیا جائے گا جو وہاں افغان افواج کے ہمراہ مطلوبہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کریں گے۔ امریکی اخبار نے دو سینئر اہلکاروں کے ذرائع سے یہ رپورٹ دی ہے تاہم سی آئی اے نے تاحال اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
تازہ ترین