• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھانہ ترنول میں درج ہونے والے اغوا برائے تاوان کے مقدمے کو بحال کردیا گیا ہے، پولیس نے مجسٹریٹ کے ذریعے زیر دفعہ 164مغوی امجد علی کااقبالی بیان حاصل کرلیا ہے مگر اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں نامزد 7 ملزمان دندناتے پھررہے ہیں۔ 47روز تک بلوچستان کے پہاڑوں میں رکھے گئے امجد علی نے چیف جسٹس ہائیکورٹ سے اپیل کی ہے کہ اغوا میں ملوث ملزموں کی گرفتار ی کیلئے کارروائی کی جائے ،تین ملزمان مقامی ہیں جن میں گل محسن، افضل اور شوکت شامل ہیں جبکہ چار ملزموں کا تعلق بلوچستان سے ہے جن میں سردار عبدالعزیز ،بازگل، محمود خان اور دائود شامل ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ ترنول سے جب رابطہ کیاگیا تو انہوں نے بتایا کہ اغوا برائے تاوان کا مقدمہ ڈسچارج ہوچکا ہےتاہم تفتیشی نے مقدمے کی موجودگی کی تصدیق کی۔
تازہ ترین