• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف کو پاکستان جاکر عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے، محمد عرفان

لندن (مجتبیٰ علی شاہ) ممتاز بزنس مین اور پاکستان مسلم لیگ آزاد کشمیر کے سینئر رہنما چوہدری محمد عرفان نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی منازل کررہا تھا جس وقت قائد میاں نوازشریف کو وزارت عظمیٰ کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا۔ میاں نوازشریف کیسز کا سامنا کررہے ہیں اور عدالتوں کا وقار بلند کررہے ہیں، مگر افسوس کا مقام ہے کہ ایک سابق ڈکٹیٹر نے بیماری کا بہانہ کرکے ملک چھوڑا اور وہ دبئی، امریکہ اور برطانیہ میں سیاسی سرگرمیاں زور و شور سے جاری رکھے ہوئے ہے اور پوچھنیے والا کوئی نہیں۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری عرفان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کس قانون کے تحت پاکستان سے مفرور ہیں، جس طرح میاں نوازشریف عدالتوں کا سامنا کررہے ہیں، اسی طرح پرویز مشرف کو بھی پاکستان جاکر کورٹس کا سامنا کرنا چاہیے۔ قانون سب کے لیے یکساں ہے، مشرف اگر لندن، دبئی میں جلسے کرسکتے ہیں تو پاکستان جاکر عدالتوں کا سامنا کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔
تازہ ترین