• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کی بیشتر شاہراہوں پر بد ترین ٹریفک جام، عوام اذیت میں مبتلا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بدھ کوبدترین ٹریفک جام رہا ،شہرکی بیشترشاہراؤں پرٹریفک کارش رہا اورگاڑیاں رینگ رینگ کرچلتی رہیں،فیض آبادمیں جاری دھرنے کی وجہ سے گذشتہ آٹھ روزسے شہرمیں ٹریفک کانظام درہم برہم ہے جب کہ منگل اوربدھ کو ہونے والی بارش کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل میں مزیداضافہ ہوگیا۔بدھ کوشہرکی مرکزی سڑک مری روڈ کے علاوہ پشاورروڈ،رینج روڈ،قاسم مارکیٹ روڈ،راجہ اکرم روڈ،گولڑہ موڑ،پیرودھائی روڈ ،مسلم ٹاؤن ،کھنہ روڈ ،کمرشل مارکیٹ ،ٹیپوروڈ،لیاقت روڈ،اقبال روڈ، گوالمنڈی روڈ ،ڈھوک الہی بخش ،سرکلرروڈ،کوہاٹی بازار، چاندنی چوک ،سسکتھ روڈ،صادق آباد،راشدمنہاس روڈ، کچہری چوک ،ائرپورٹ روڈ،کشمیرروڈ ،بنک روڈ ،ٹینچ بھاٹہ ،بکرامنڈی ،ڈھوک سیداں روڈ،اڈیالہ روڈ پربھی ٹریفک جام ہوگئی اوریہ سلسلہ رات تک جاری رہا۔ ایم ایچ چوک سے لے کرگولڑہ موڑتک ٹریفک بلاک ہوگئی اورشہرکی اکثر سڑکوں پرگاڑیوں کااژدھام رہا۔ گذشتہ ایک ہفتے سے ٹریفک کانظام درہم برہم ہونے سے شہریوں کوشدیدذہنی کوفت کاسامناہے ادھرعوامی حلقوں کاکہناہے کہ مری روڈسمیت مرکزی شاہراؤں پرہرقسم کے اجتماعات ،جلوسوں ،ریلیوں اوردھرنوں پرپابندی ہونی چاہئیے اوراس پابندی پرقانون نافذکرنے والے ادارے اورانتظامیہ ہرصورت عمل درآمدکرائیں۔ اس حوالے سے عوام کامطالبہ ہے کہ عدلیہ بھی قانون کے نفاذکے لئے احکامات جاری کرے ،جب کہ بلدیاتی ادارے شہرمیں موجودغیرقانونی تجاوزات کے خاتمے کویقینی بنائیں ٹریفک پولیس ایمان داری سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے اوراس سلسلے میں تاجربرادری اپنامثبت کرداراداکرے ۔ عوامی حلقوں کاکہناہے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ کسی دکان دارکی اجازت یااشیربادکے بغیراس کی دکان کے سامنے کوئی ٹھیلہ یاریڑھی لگاکربیٹھ جائے ۔
تازہ ترین