کوئٹہ ( پ ر)کوئٹہ یونین آف جرنلسٹس نے صحافی مراد خان ناصر کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کااظہار کیاہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مراد ناصر کا شمار صوبے کے ان صحافیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی نامساعد حالات میں پرنٹ میڈیا سے وابستگی اختیار کی اور مختلف مسائل و مشکلات کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا۔ بیان میں ان کی وفات پر رنج و غم اورسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی گئی ہے۔