سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف دیکھ رہے ہیں کہ وہ پاکستان نہیں آسکتے تو سیاست بدلنے کی کوشش کر رہےہیں۔
اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ڈکٹیٹرز کا صرف حال ہوتا ہے، مستقبل کوئی نہیں ہوتا، ڈکٹیٹرز سے ہمیشہ کہا ہے کہ آپ کا مستقبل نہیں ہے۔
آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ امید ہے کہ عوام بی بی اور ان کے بچوں کےساتھ بھرپور وفا کریں گے، عوام ہیں تو سب کچھ ہیں، اگر عوام نہیں جانے والے اپنی کرسی ساتھ ہی لے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے پاکستان کو کنگال کردیا ہے، ہم نے دو بار ان کی جمہوریت بچائی ہے، دو بار میاں صاحب کی جمہوریت بچائی ہے، اب نہیں بچائیں گے اب اپنی جمہوریت لائیں گے۔
سابق صدر کا مزید کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ موجودہ حکومت عبوری حکومت تک بھی چلے، ہماری کوشش بھی یہی ہوگی کہ عبوری حکومت تک معاملہ نہ جائے، اب جو بھی ہوگا ووٹ کے ذریعے ہوگا۔