• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس غبارے فروخت کرنے والے کا سلنڈر پھٹ گیا، 3افراد زخمی

اسلام آ با د ( خصوصی نامہ نگار)تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں جمعہ کو گیس غبارے فروخت کرنے والے یوسف نامی شخص کا گیس سلنڈر پھٹنے سے یوسف سمیت تین افراد زخمی ہو گئے جن میں چھ سالہ سبحان اور اکبر بھی شامل ہیں ۔ایس ایچ اور نصیر آباد انسپکٹر اختر کا کہناہے کہ تینوں زخمی خطرے سے باہر ہیں۔ یوسف کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔نصیر آباد کے علاقے میں ربیع الاول کا جلوس تھا جس کی وجہ سے پشاور روڈ پر ٹریفک بھی متبادل راستوں پر منتقل کی گئی تھی۔ غبارے بیچنے والے کو اس رش میں نہیںآنا چاہیے تھا ۔
تازہ ترین