• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Virat Anushka Release Photos Of Wedding

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی شادی اٹلی میں ہوگی، بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر دعویٰ کرتے ہوئے وینیو کی تصاویر بھی جاری کردیں ۔

کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے، انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی میں صرف خاص مہمان مدعو کیے گئے ہیں۔

وی وی آئی پیز میں شاہ رُخ خان، عامر خان، ادیتیہ چوپڑا، منیش شرما، سچن اور یووراج سنگھ شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی میں صرف خاص مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے اور ان وی وی آئی پیز میں بھارتی فلم انڈسٹری سے شاہ رُخ خان، عامر خان، ادیتیہ چوپڑا اور منیش شرما شامل ہیں۔

کرکٹ انڈسٹری میں سے صرف سچن ٹنڈولکر اور یووراج سنگھ کے علاوہ ویرات کے کوچ راج کمار شرما شامل ہیں ،ان سب ستاروں کی جانب سے اس دعوت کی تصدیق نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ بالی ووڈاداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ایک ہفتے اٹلی کے شہر میلان میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور شادی 9,10,11دسمبر کو ہو گی۔

اکیس یا بائیس دسمبر کو ممبئی میں دونوں لوو برڈز کی جانب سے گرینڈ ریسیپشن دیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے انوشکا کے ترجمان نے ان خبروں کی تردید بھی کی ہے۔

دوسری جانب انوشکا کی اہل خانہ کے ساتھ ممبئی سے اٹلی روانگی اور ویرات کو دہلی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا جس سے دونوں کی شادی کی خبریں پھر سے گرم ہوگئی تھیں۔

ان تمام خبروں کے بعد اب دونوں کے مداحوں کو اُن کی شادی کا بے صبری سے انتظار ہے۔

تازہ ترین