• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غازی رشید قتل کیس،پرویز مشرف کیخلاف سیکرٹری داخلہ کو جواب جمع کرانے کیلئے دوبارہ نوٹس

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف محمود نے سابق صدر جنرل ( ر ) پرویز مشرف کے خلاف لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالرشید قتل کیس میں سیکرٹری داخلہ کو جواب جمع کرانے کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 22دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ ہفتہ کو فاضل جج نے غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت کی تو سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش نہیں ہوئے جبکہ عدالتی حکم کے باوجود سیکرٹری داخلہ نے جواب جمع نہیں کرایا جس پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔
تازہ ترین