• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ، ابتدائی میچز میں پاکستان ٹیموں کو شکست

World Sapeak Superior Championship Beat Pakistan Squad In The Opening Match

کنگز کپ ورلڈ سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ کے ابتدائی میچز میں پاکستان کی مینز اور ویمن ٹیمیں شکست کھا گئیں جبکہ میزبان تھائی لینڈ، فلپائن، ایران، بھارت، چائنییز تائپے اور دیگر ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

کنگز کپ ورلڈ سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ کا پیر کو بینکاک کے فیشن آئی لینڈ میں رنگارنگ آغاز ہوگیا۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی انٹرنیشنل سیپک ٹاکرا کے سیکریٹری جنرل داتو عبدالحلیم قادر تھے۔

اس موقع پر تمام ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور تمام ممالک کےقومی ترانے بجائے گئے،پاکستانی دستے کی قیادت ایونٹ ہیڈ ڈاکٹر عارف حفیظ نے کی۔

32 ویں کنگز کپ ، عالمی سیپک ٹاکرا چیمپیئن شپ کا پیر سے تھائی لینڈ کے شہر بینکاک کے فیشن آئی لینڈ میں آغاز ہوگیا جس میں دنیا بھر کی 30 سے زائد مردوں اور خواتہن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

پاکستان کی 18 رکنی مرد و خواتین کی ٹیمیں چیمپئن کے مختلف ایونٹس میں مقابلہ کررہی ہیں، ریگوایونٹ میں پاکستان کو پہلے میچ میں ایران نے شکست دیدی۔

بینکاک، تھائی لینڈ: کنگز کپ ورلڈ سیپک ٹاکرا چیمپئن کے افتتاحی میچ سے قبل پاکستان کی خواتین کھلاڑیوں کا ڈاکٹر عارف حفیظ، سردار محمد خان اور عارف وحید کے ہمراہ گروپ فوٹو

قومی ٹیم کو بیسٹ آف تھری کے مقابلے میں 2-0 سےشکست کا سامنا رہا،ایران نے پاکستان کو پہلے سیٹ میں 21_10 اور دوسرے سیٹ میں 21_09 سے شکست ہوئی۔

پیر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے مینز ریگو مقابلے میں سری لنکا کے ایونٹ میں شرکت نہ کرنے پر پاکستان کو واک اوور دیدیا گیا، جس سے پاکستان کے برانز میڈل حاصل کرنے کے امکانات پیدا ہوگئے۔

ہوپ ایونٹ میں بھارت نے پاکستان کی مینز ٹیم کے خلاف واک اوور حاصل کیا جبکہ خواتین کے ریگو مقابلے میں پاکستانی ٹیم کو 2۔0 کا سامنا رہا، پاکستانی مینز ٹیم منگل کو مینز ڈبلز میں ایران کا مقابلہ کرے گی۔

منگل کو چار میچز کھیلے جائیں گے جن میں پاکستان کی ویمن ٹیم ملائیشیا اور کوریا کا مقابلہ کرے گی جبکہ مردوں کی ٹیم سوئٹزرلینڈ اور ایران کے مقابل ہوگی۔

تازہ ترین