• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹونمنٹ ہسپتال راولپنڈی کو فعال بنانے کیلئے رپورٹ تیار کی جائے،وزیراعظم

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہریوں بالخصوص معاشرے کے غریب طبقے کو صحت کی مناسب سہو لتوں کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی اوّلین تر جیحات میں سے ایک ہے۔ یہ بات انہوں نےمنگل کو اجلاس سے خطاب میں کہی جس میں انہیں کنٹونمنٹ ہسپتال راولپنڈی کی کارکردگی اور اپ گریڈیشن پلان کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیر دفاع خرم دستگیر ، قومی اسمبلی کے رکن ملک ابرار احمد، سیکر ٹری خزانہ اور اعلیٰ افسران بھی مو جود تھے۔ڈی جی ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ نے بریفنگ میں طبی سہولتوں کو بہتر بنا نے ، تزین و آرائش اور جدید آلات کی فراہمی کیلئے پلان سے آ گاہ کیا۔وزیر اعظم کو بتا یا گیا کہ مو جودہ 500 بستروں کو مکمل آپریشنل کرنے اور ایک میڈیکل کالج کے قیام کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔وزیر اعظم نے یقین د لایا کہ ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کیلئے ہر ممکن امداد فراہم کی جا ئے گی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اجلاس میں وزارت خزانہ اورمنصوبہ بندی کو ہدایت دی ہے کہ ہسپتال کو مکمل فعال کرنے کے لئے تفصیلی فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جا ئے۔ سی ای او ڈاکٹر صائمہ شاہ نے بریفنگ میں بتایا کہ اس ہسپتال کو مکمل فعال کرنے کے لئے 570ملین کے فنڈز درکار ہیں ۔ایم این اے ملک ابرار احمد نے بتایا کہ راولپنڈی کینٹ جنرل ہسپتال میں راولپنڈی کینٹ کے علاوہ گردونواح سے بھی سویلین آبادی علاج ومعالجے کے لئے آ تی ہے ۔انہوں نے وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی کے حکا م کا خانپور ڈیم واٹر سپلائی پراجیکٹ فیز تھری کے لئے فنڈز کی فراہمی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کی فراہمی سے خانپور ڈیم واٹر سپلائی پراجیکٹ فیز تھری کے تحت علی آباد واٹر ٹینک مکمل ‘ شہزاد کالونی میں تین کلومیٹر پائپ لائن بچھانے ‘ ڈھوک سیداں ‘احمد آباد میں بھی کام تیزی سے جاری ہے ‘اس پراجیکٹ کے فیز تھری کے مکمل ہونے کے بعد راولپنڈی کینٹ میں پانی کی قلت پر کافی حد تک قابو پالیا جائے گا ۔
تازہ ترین