• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد،اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا عمل روک دیاگیا

 اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) مقدمات میں پھنسے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وقتی ریلیف مل گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے بعد نام ای سی ایل میں ڈالنے اور وطن واپس لانے کا عمل روک دیا گیا۔ اسحاق ڈار کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ نیب نے انہیں وطن واپس لانے کی کارروائی روک دی ہے اور حکم امتناع کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی رجوع کرنے کی تیاری کر لی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے باعث وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی کارروائی بھی روک دی ہے۔ نیب اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کا معاملہ اب عدالت میں لے جائے گا۔
تازہ ترین