• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ سوئی گیس نے سی این جی اسٹیشن بند رکھنے کیلئے اقدامات کا اختیار ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو دیدیا

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)محکمہ سوئی گیس نے صبح پانچ بجے سے رات دس بجے کے درمیان سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کیلئے اقدامات کرنے کا اختیار ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو دیدیا ہے۔اس سلسلے میں 27دسمبر کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے ایک مراسلہ اوگرا اور محکمہ سوئی گیس کو بھجوایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سوئی گیس بحران سے نمٹنے اور گھریلو صارفین کی سہولت کیلئے صبح پانچ سے دس بجے اور شام پانچ سے رات دس بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند کئے جائیں۔جس کے جواب میں محکمہ سوئی گیس نے ڈی سی راولپنڈی کو ضروری اقدامات کرنے کیلئے مراسلہ بھجوایا ہے۔
تازہ ترین