• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین پوسٹ آفسز میں نادرا کے کاؤنٹر قائم ہونگے

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ ڈاک کی جانب سے نادرا کے کاؤنٹر قائم کرنے کیلئے 3 پوسٹ آفسزکے نام تجویز کرنے کے بعد پوسٹل اہلکاروں کی فہرستیں طلب کی گئیں ہیں،جنہیں تربیت دینے کے بعد باقاعدہ طور پر ان کاؤنٹرز پر مستقل تعینات کیا جائیگا،ان پوسٹل آفسز میں گلگشت پوسٹ آفس ،ممتاز آباد پوسٹ آفس اور ٹمبر مارکیٹ پوسٹ آفس شامل ہیں جبکہ ان دفاتر کیلئے دو دو پاکستان پوسٹ کے اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔جنہیں باقاعدہ تربیت دی جائیگی،نادرا حکام کی جانب سے تقریباً 10 پوسٹل اہلکاروں کی فہرستیں طلب کرلی گئیں ہیں،جنہیں باقاعدہ تربیت دی جائیگی،پہلے پائلٹ پراجیکٹ کے ذریعے ان تین ڈاکخانوں میں یہ سروسز فراہم کی جارہی ہیں جس کے بعد انہیں مذیدبڑھایا جائیگا،ون ونڈو آپریشن کے تحت شہریوں کو ایک کاؤنٹر پر ٹوکن تصویر ،کوئف کا اندراج،بائیومیٹرک سسٹم ،فارم کی وصولی انٹرویو سمیت تمام مراحل مکمل کئے جائیں گے۔
تازہ ترین