• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وادی کوئٹہ میں بارش اور برف باری

وادی کوئٹہ اور گردونواح میں صبح سویرے بارش اور ہلکی برف باری ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے، تاہم صبح سویرے کوئٹہ اور اس کےپہاڑوں پر بارش اور ہلکی برف باری ہوئی ہے۔

بارش سے شہر کی سڑکیں بھیگ گئی ہیں جبکہ وادی کے پہاڑوں پر برف پڑنے سے ہلکی سفیدی چھائی ہے۔ بارش اور برف باری سے سردی میں اضافہ ہوا ہے اور کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پورٹ کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ڈویژن میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔جس کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

 

تازہ ترین