کوئٹہ کے علاقے نواکلی میں مسلح افراد کا پولیس پر حملہ ، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے زیر حراست دہشت گرد کو دیگر دہشت گردوں کی نشاندھی کیلئے نواکلی لے کر جارہی تھی کہ نواکلی میں نامعلوم افراد نے زیر حراست ملزم کو چھڑانے کیلئے پولیس کی ٹیم پر فائرنگ کر دی۔
پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،فائرنگ کے نتیجے میں زیر حراست ملزم اور ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
ہلاک زیر حراست ملزم کی شناخت اسفند کے نام سے ہوئی تاہم دوسرے دہشت گرد کی شناخت نہیں ہوسکی، ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کردی گئیں۔