• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنے والے پھر اکٹھے ہورہے ہیں، مریم نواز

لاہور (نیوز ایجنسیز)مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران، قادری ودیگر پارٹیوں کا اکٹھا ہوناسازش کا پتہ دیتا ہے، زرداری عمران نہیں ملیں گے تو پتہ کیسے چلے گا سازشی کون ہے، دھرنے والے پھر اکٹھے ہورہے ہیں، یہ پہلے بھی ناکام ہوئے اور اب بھی نتیجہ مختلف نہیں ہوگا ۔ لاہور میں حلقہ این اے 120 کے دورے کے موقع پر ن لیگی کارکنان سے گفتگو میںمریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن جمہوریت اور جمہوری اداروں کی بحالی پر یقین رکھتی ہے۔ انہو ںنے کارکنوں کو کہا کہ ان کے جو بھی مسائل ہیں وہ ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے۔
تازہ ترین