• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، لاہور،کراچی،کوئٹہ میں دہشتگردی کا خطرہ ، سکیورٹی الرٹ جاری

بہاولپور(نامہ نگار) غیرملکی دہشت گرد ملک میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، اسلام آباد، لاہور،کراچی اورکوئٹہ دہشت گردوں کاہدف ہوسکتے ہیں ،سکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ تھریٹ الرٹ نمبر 805 میں بتایاگیاہے کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق غیرملکی دہشت گرد تنظیم پاکستان میں دہشت گردی کی کارر وا ئیو ں کی منصوبہ بندی کررہی ہے اس حوالے سے تنظیم نے تنظیم کے کمانڈر منظر خان کو ٹاسک دے دیاہے،دہشت گرد خصوصا اسلام آباد، لاہور،کراچی اور کوئٹہ میں مستقبل قریب میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرسکتے ہیں، سکیو ر ٹی ہائی الرٹ کردی جائے۔
تازہ ترین