• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیش

Former Pm Nawaz Sharif Appears In Accountability Court

سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر احتساب عدالت پیش ہوگئے، نواز شریف کے خلاف3 جبکہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایک نیب ریفرنس کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہو رہی ہے۔

عدالت نے 3گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب رکھا ہے۔ نواز شریف بطور ملزم 13ویں مرتبہ احتساب عدالت میں پیش ہو ئے ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف تین نیب ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہے۔

سابق وزیراعظم کے خلاف اب تک فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس کی 20، ایون فیلڈ پراپرٹیز کی 19 جبکہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی 23سماعتیں ہوچکی ہیں۔

اس سے قبل نواز شریف 12، مریم نواز 14جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر16مرتبہ عدالت کے روبرو پیش ہو چکے ہیں۔

عدالت نے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے استغاثہ کے 3گواہوں پولیس اسٹیشن نیب لاہور کے سب انسپکٹرعمر دراز گوندل، دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر آفاق احمد اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ناصر جونیجو کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب رکھا ہے۔

گواہوں کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث جبکہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل امجد پرویز گواہوں پر جرح کریں گے۔

تازہ ترین