اسلام آباد(نمائندہ جنگ) احتساب کورٹ اسلام آباد میں جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوگی۔ احتساب کورٹ اسلام آباد کے جج محمد بشیرسماعت کریں گے۔ملزم نے 17 جنوری تک عدالت عالیہ سے سماعت کے خلاف حکم امتناعی لے رکھا تھا۔فاضل عدالت ملزم کے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف وفاقی وزیر خزانہ کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے اوراسے اشتہاری بھی قرار دے رکھا ہے، جمعرات کو بھی ملزم کی پیشی کاکوئی امکان نہیں تاہم وکلا اورضامن مقدمے کی سماعت کے موقع پر پیش ہونگے ، عدالت کی طرف سے طلب کئے گئے گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کئے جانے کاامکان ہے۔