پشاور(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے کوہاٹ روڈ پر کم مقدار میں پٹرول ڈالنے پر فلنگ سٹیشن کے منیجر کو گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پشاور اسلام زیب کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان کنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کوہاٹ روڈ پر مختلف فلنگ سٹیشنز کا معائنہ کیا‘ زیادہ تر فلنگ سٹیشن میں مقدار فی لیٹر کے مطابق پوری تھی جبکہ ایک فلنگ سٹیشن کے منیجر کو کم مقدار میں پٹرول ڈالنے پر گرفتار کر لیا گیا۔