اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ نے حفظان صحت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 16فوڈ آئوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش کر دیئے ۔ 42کو نوٹس جاری گئےجبکہ 795لٹر ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ ضبط کر کے ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلا ف کارروائی کی گئی ۔فو ڈ ٹیموں نے چیکنگ کے دوران 50پیکٹس گٹکا ، ناقص کیچ اپ اور پچاس گندے برتن ضبط کر کے ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔اسسٹنٹ کمشنر رورل اسلام آباد نے لوھی بھیر میں چیکنگ کے دوران دو شیشہ سنٹر سیل کردیئے ۔ ڈرگ انسپکٹر سردار شبیر احمد نے ڈرگ آوٹ لیٹس کی 10 انسپکشن کیں اور دوسمپل لیبارٹری بھیجے ۔ انھوں نے ڈرگ آوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈرگ قوانین کی پابندی یقینی بنائیں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی ۔