وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کے پی پولیس پنجاب سے بہت بہتر ہے ایک دو واقعات کی وجہ سے تنقید نہیں کرنی چاہیے۔
کوہاٹ میں قتل کی گئی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ کے والدین انصاف کے منتظر اور قاتل اب تک آزاد ہیںاور کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی ۔
پریس کانفرنس کے دوران پرویز خٹک نے کہا کہ عاصمہ رانی کیس میں ایک ایم پی اے کا بھائی جیل میں ہے لیکن میں نے اس کے لئے کبھی نہیں کہا ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ پولیس کو دباؤ میں نہ لایا جائے کیونکہ دباؤ میں غلط کام ہوتے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے یہ بھی کہا کہ ہماری فارنزک لیبارٹری 15 سے 20دنوں تک کام شروع کردے گی۔