وادی کوئٹہ اور گرد ونواح میں دو روز سے ابر آلود موسم برس پڑا شہر اور گرد و نواح میں بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا ، جبکہ کوئٹہ اور قلات میں بارش کے علاوہ پہاڑوں پر ہلکی برف باری بھی ہوئی ہے۔
وادی کوئٹہ اور گردونواح میں دو روز تک مطلع مکمل طور پر ابر آلود رہنے کے بعد ہلکی بارش ہوئی جس کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برف باری بھی ہوئی ہے۔
اندرون صوبہ زیارت، ژوب اور قلات ڈویژن میںبھی بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری پڑی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 2 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔
آج صبح ریکارڈ کئے گےکم سے کم درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں 0قلات منفی 4پنجگور اور سبی میں 4ڈگری سینٹی گریڈ دالبندین اور بارکھان میں6ژوب 2تربت11اور گوادر میں 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔