راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) کٹھ پتلی کونسلر نہیں بنیں گے بلکہ حقوق اور اختیارت کیلئے باقاعدہ احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ بلدیاتی الیکشن کو دو سال گزر چکے لیکن جمہوری حکومت کی طرف سے کوئی ترقیاتی فنڈ نہیں ملا اور نہ ہی ہمارا کوئی کام ہوتا ہے‘ ہمیں پرویز مشرف دور والے اختیارات دیئے جائیں۔ یہ مطالبات اپوزیشن کونسلرز اتحاد کے اجلاس میں کئے گئے۔ اجلاس ملک رمضان کونسلر یو سی17 کے آفس میں حاجی نصیر بھٹی چیئرمین اتحاد اور وائس چیئرمین اتحاد راجہ اویس کی زیرصدارت ہوا۔ حاجی محمد نصیر بھٹی نے کہا کہ حکومت نے صرف سپریم کورٹ کے حکم پر بادل نخواستہ بلدیاتی الیکشن کروایا۔ مشرف دور میں کونسلرز کو اختیارات بھی دیئے گئے تھے‘ فنڈز بھی اور اعزازیہ بھی دیا جاتا تھا لیکن موجودہ حکومت صرف اپنے ہارے ہوئے اراکین اسمبلی کے امیدواروں اور رہنمائوں کو فنڈز تقسیم کر رہی ہے۔ اجلاس میں یوسی 17کے جنرل کونسلرز سید رضوان علی‘ ظہور احمد قریشی‘ طارق محمود‘ ملک محمد رمضان‘ یوسی20 سے جنرل کونسلر حافظ محمد عثمان قمر‘ یوسی24 سے جنرل کونسلر راجہ اویس علی‘ یوسی25 سے جنرل کونسلرز محمد عمر عباسی‘ چوہدری شکیل شہزاد‘ یوسی 27سے چیئرمین الحاج اظہر اقبال ستی‘ وائس چیئرمیں حاجی محمد اکرم‘ جنرل کونسلرز راجہ محمد ظفر عباسی‘ ارشد محمود ستی‘ یوسی 30سے جنرل کونسلر محمد قمریز‘ لیبر کونسلر چوہدری طارق محمود‘ یوته کونسلر راجہ ذیشان‘ یوسی31 سے جنرل کونسلر حاجی محمد نصیر‘ یوسی42 سے جنرل کونسلر چوہدری بابر نے شرکت کی۔